12 ستمبر، 2006، 6:59 PM

دمشق ميں امريكي سفارتخانے پر حملہ

دمشق ميں امريكي سفارتخانے پرحملے ميں ايك محافظ اور 3 حملہ آور ہلاك ہوگئے ہيں

دمشق ميں امريكي سفارتخانے پرحملے ميں ايك محافظ اور 3 حملہ آور ہلاك ہوگئے ہيں

شام كے دارالحكومت دمشق ميں امريكي سفارتخانے كي عمارت پر مسلح افراد كے حملے ميں ايك محافظ سميت تين حملہ آور ہلاك ہوگئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے العالم ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شام كے دارالحكومت دمشق ميں امريكي سفارتخانے كي عمارت پر مسلح افراد كے حملے ميں ايك محافظ سميت تين حملہ آور ہلاك ہوگئے ہيں جبكہ سكيورٹي اہلكاروں نے ايك حملہ آور كو زخمي حالت ميں گرفتار كرليا ہے املاعات كے مطابق دمشق كے وسطي علاقے مالكي ميں امريكي سفارتخانے كے قريب مسلح افراد نے شديد فائرنگ كي جس كے بعد سكيورٹي فورسزاور مسلح افراد كے درميان شديد فائرنگ كا تبادلہ ہوا جس ميں امركي سفارتخانے كا ايك شامي گارڈ ہلاك ہوگيا عيني شاہدين كے مطابق سفارتخانے كا باہر كار بم دھماكہ بھي ہوا ہے شام كے وزير داخلہ نے اعلان كيا ہے كہ سكيورٹي دستوں نے تين مسلح افراد كو ہلاك كرديا ہے اور ايك كو زخمي حالت ميں پكڑ ليا گيا ہے سفارتخانے كا عملہ اس حملے ميں محفوظ رہا امريكي وزارت داخلہ نے دمشق ميں ہونے والے حملے كي تصديق كردي ہے

News ID 379457

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha